ہمارے کام

چینی

مہران شوگر ملز کا بنیادی کام چینی بنانا ہےہم پاکستان کے چینی تیار کرنے والے کارخانوں میں ایک معروف نام ہیں جس پر ہمیں بجا طور پر فخر ہے۔ ہم مسلسل بہتری پر یقین رکھتے ہیں اسی لئے ہم فارم اور فیکٹری دونوں کی سطح پر اپنی استعداد کو موثر بنانے کی کوشش جاری رکھتے ہیں۔

ایتھونول

ہم نے ایک مشترکہ ایتھونول کمپنی میں سرمایہ کاری کی ہے جو کہ مولاسس کو ایتھونول میں تبدیل کرتی ہے اس کانام یونی کول لمیٹڈ ہے، اس کی پیداورای صلاحیت 66 ملین لیٹر ہے ، یونی کول لمیٹڈ پاکستان میں ایتھونول بنانے اور برآمد کرنے والا ایک مستند اور معروف نام ہے۔

فارمنگ (زراعت)

ہم نے1000 ایکٹر زرخیز زمین زرعی تجربات کے لئے مختص کی ہوئی ہے جس پر دنیا کے مستند ماہرین گنے کی اچھی پیدواری صلاحیت رکھنے والی جنسوں پرکام کرتے ہیں اور انہیں ماڈل کے طور پر کاشت کرتے ہیں ، اس کی پیداوارہم اپنے گنا فراہم کرنے والے زمینداروں کو بطور بیج فراہم کرتے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں اچھی پیداوار حاصل کرسکیں۔

ایکیوٹی سرمایہ کاری

ہم نے 550 ملین روپے سےایک ایکوئٹی پورٹ فولیو کا انتظام بھی کیا ہے اس رقم کو بلیو چپ میں شامل کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیا جاتا ہے اس کا مقصد آمدنی ایک متنوع ذریعہ فراہم کرنا ہے۔

قابل تجدید توانائی(رینیویبل انرجی)

واپڈا کو 5 میگاواٹ سے زائد بجلی فراہم کرنے کے لئے ہم نے ملز کے پاور پلانٹ کومین گرڈ اسٹیشن سے مربوط کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی ہے، مسقبل میں اس سے زائد بجلی کی پیداورای صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں

چینی کی مصنوعات (شوگر ریٹیل بزنس)

ہم نے چاشنک اور شوگری کے نام سے دو مصنوعات تیار کی ہیں جو کہ سو فیصدخالص گنے کے رس سے تیار کی گئی ہیں یہ پاوڈر اور دانے دار دونوں اشکال میں مارکیٹ میں دستیاب ہیں اور گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہیں یہ دونوں مصنوعات چونکہ براون شوگر کی شکل میں ہیں اس لئے بیکنگ، کھانا پکانے اور مشروبات وغیرہ میں باآسانی حل پذیر ہیں