کارپوریٹ سوشل ریسپونسیبلٹی

مہران اپنے کسان بھائیوں کو اپنے بزنس پارٹنر کے طور پر دیکھتی ہے ہمیں اس بات کا مکمل ادراک ہے کہ کسان ہمارے کاروبار میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے لہذا ہم اس کو ہر قسم کی سہولیات بہم پہنچانے کی عملی کوشش کرتے ہیں جیسا کہ:

کسانوں کے لئے سہولیات

  • اُ دھا ر کھاد کی فراہمی
  • مڈ کی مفت فراہمی(یہ زرعی زمین کو انتہائی اعلی قسم کے غذائی عناصر فراہم کرتی ہے)
  • اُدھار میں اعلی اقسام کے گنے کا بیج
  • گنے کی قیمت کی فی الفور ادائیگی، ہم فخریہ طور پر یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ ہم ہر سال گنے کی رقم کی سو فیصد ادائیگی ملز کے شروع ہونے کے دن سے لے ہفتہ وار بنیادوںپر کرتے رہتے ہیں اس طرح سیزن کے اختتام پر گنے کی رقم کی سو فیصد ادائیگی صرف ایک ہفتہ کے اندر اندر ادا کردیتے ہیں
  • مستند ملکی اور غیر ملکی زرعی ماہرین ، کسان بھائیوں کو کاشت کاری کے جدید طریقوں سے روشناس کرنے کے لئےسیمنار ، فیلڈ وزٹ، ویڈیوز اور پمفلٹ کی مدد سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔ تاکہ زمیندار اپنی زرعی زمین کو جدید خطوط پر استوار کرسکیں۔
  • پیسٹ اسکاوٹنگ پروگرام ایک غیر ملکی پی ایچ ڈی(زراعت) کی سربراہی میں گنے کی فصل پر حملہ آور ہونے والے کیٹروں پر تحقیقات ہوتی ہے ، جوکہ منتخب کردہ فارمز پر جاکر گنے کے امراض اور حملہ آور کیٹروں کے نقصانات اور ان سے بچاو کی تدابیر کرتے ہیں۔
  • ہم اپنے زمیندار وں اور علاقے کے لوگوں کے لئے مفت صحت کی سہولت فراہم بذریعہ موبائل ڈسپنسری فراہم کرتے ہیں
  • ہم اپنے زمیندار وں کے بچوں کے لئے تعلیمی سہولیات با رعایت بذریعہ داود میموریل اسکول فراہم کرتے ہیں اس کے لئے سفری سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں تاکہ دوردراز سے تعلق رکھنے والے بچے باآسانی آسکیں اورجدید تعلیم سے روشناس ہوسکیں

تعلیم

داود میموریل اسکول
کے بچوں اور عام طور پر علاقے کے لوگوں کے لئے جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہے، اس کی بنیاد 1998.99 میں رکھی گئی اس اسکو ل کو مہران شوگر ملز نے نہ صرف مالی بلکہ ہر طریقے سے سپورٹ کیا ہے۔ اللہ تعالی کے فضل اور انتظامیہ اور اساتذہ کی مسلسل محنت سے اسکول مسلسل ترقی کی منازل طے کررہا ہے اس وقت اسکو ل میں 535 بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں جنہیں 21 اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ کرام تعلیم کے زیور سے آراستہ کررہے ہیں جبکہ اسکول میں داخلوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ، ہم اس بات کو یقینی ہر حال میں یقینی بنائیں گے کہ اسکو ل کے اسٹنڈرڈ کو ہر حالت میں برقرار رکھا جائے اس کے لئے ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز اوربچوں کے بہترین رزلٹ کے حصول کو اپنی اساس بنائیں گے۔

ٹی سی ایف اسکول ۔ حاجی ہاشم کیمپس
ہم نے تعلیم کو اُجاگر کرنے کے جذبے کے تحت سیٹزن فاونڈیشن کے تعاون سے پیارو لُنڈ میں ایک اسکول کی بنیاد رکھی ، یہ اسکول ہماری فیکڑی سے 13کلومیٹرکی دوری پر واقع ہے ۔ یہ اسکول مہران شوگر ملزنے 2011 میں 11.26 ملین روپیہ سے تعمیر کیا یہ اسکول ایریا کے لوگوں کے لئے ایک مہران شوگر ملز کی جانب سے تحفہ ہے۔ اس اسکو ل میں اس وقت 336 طالب علم ہیں جنہیں 16 اساتذہ کرام تعلیمی زیور سے آراستہ کررہے ہیں۔

ٹی سی ایف اسکول ۔ ہُڑی کیمپس
مہران شوگر ملزلمیٹڈ نے علاقے کو تعلیم کی روشنی سے منور کرنےکے اپنے عزم کا ایک مرتبہ پھر اعادہ کرتے ہوئے ایک اور اسکول ٹی سی ایف اسکول ۔ ہُڑی کیمپس شروع کردیا ہے یہ اسکول ملز سے 12کلو میٹر کے فاصلے پر ہےیہ اسکول بھی سیٹزن فاونڈیشن کے اشتراک سے تعمیر کیا گیا ہے اس کی تعمیر کے لئے مہران شوگر ملز نے 16.5 ملین روپیہ دیئے ہیں جو کہ علاقے کے لوگوں کو جدید تعلیم سے روشناس کرانے کے عزم کی کڑی ہے


صحت

مہران موبائل ڈسپنسری:
موبائل ڈسپنسری سروس کے قیام کا بنیادی مقصد علاقے کے نادار اور غیر یب لوگوں کو ان کی دہلیز پر مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے ، ملز نے یہ سروس جون 2004 میں شروع کی اور ستمبر 2015 تک اس سے 47223 مریض اس سے مستفید ہوئے جبکہ اکتوبر 2015 سے لے کر ستمبر 2017 تک اس سے 4824 مریض مستفید ہو چکے ہیں

مہران مفت آئی کیمپ
مہران شوگر ملز کالونی میں ہر سال مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے علاقے کے لوگوں کی بہت بڑی تعداد مستفید ہوتی ہے اس کیمپ میں ملک کے مایہ ناز آنکھوں کے ڈاکڑز کو بلوایا جاتا ہے۔ آنکھوں سے متعلق تمام امراض کا علاج معالجہ ، چھوٹے اور بڑے آپریشن، دوائیاں، چشمے ، رہائش ، کھانا اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اچھے نتائج کے حصول تک متعلقہ ڈاکٹرز مسلسل رابطہ میں رہتے ہیں۔

ہیلتھ انشورنس
مہران شوگر ملز اپنے تمام ملازمین کو ہیلتھ انشورنس کی سہولت فراہم کرتی ہے